امریکی سیاح خاتون سنتھیا نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قیادت سے لڑنے کے لیے پاکستانیوں سے فنڈ مانگ لیا-
باغی ٹی وی :امریکی سیاح خاتون سنتھیا نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قیادت سے لڑنے کے لیے پاکستانیوں سے فنڈ مانگ لیا- سماجی رابطے کی ویب سئاٹ ٹویٹر سنتھیا مے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رحمان ملک ، سابق وزیر اعظم گیلانی ، اور پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں ان کا مقابلہ کروں۔
https://twitter.com/CynthiaDRitchie/status/1270932954903183362
سنتھیا نے کہا کہ ان سے قانونی لڑائی کے لئے قانونی بل ہوں گے۔ امریکی خاتون نے کہا کہ ان لوگوں کے لئے جو ان سے لڑنے میں میری مدد کرنا چاہتے ہیں میری فائنانشلی مدد کریں-
سنتھیا نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی اکاؤنٹ نمبر کی تصویر بھی شئیر کی-
ٹویٹ کے آخر نے سنتھیا نے اس لڑائی میں اس کا ساتھ دینے کا بھی شکریہ ادا کیا!
سنتھیا کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے-
Now, simple & sentimental Pakistanis will start donating to this woman @CynthiaDRitchie without knowing her background, her intentions & the way she is defaming & accusing all without any evidence. If she has solid evidence, her friends can take her to CJP
— Khurram Nawaz Gandapur (@GandapurPAT) June 11, 2020
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ امریکی خاتون کو بغیر کسی ثبوت کے اس کے پس منظر ، اس کے عزائم اور جس طرح سے وہ بدنام کررہی ہے اور سب پر الزامات لگا رہی ہے اسے جانے بغیر اب ، آسان اور جذباتی پاکستانی اس عورت کو چندہ دینا شروع کردیں گے
انہوں نے لکھا کہ اگر اس کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو ، اس کے دوست اسے چیف جسٹس تک لے جاسکتے ہیں-
I'm sorry you feel that way. I am not a wealthy woman. And I have given much of my resources over the years to producing my films about the people of Pakistan.
You have no idea of the extent of my evidence. So kindly refrain from talking about the matter with limited knowledge.
— Cynthia D. Ritchie (@CynthiaDRitchie) June 11, 2020
جنرل خرم نواز کی اس ٹویٹ کے جواب میں سنتھیا نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آپ بھی ایسا محسوس کرتے ہیں۔ میں دولت مند عورت نہیں ہوں۔ اور میں نے پاکستان کے عوام کے بارے میں اپنی فلموں کی تیاری کے لئے گذشتہ برسوں میں اپنے بیشتر وسائل دیئے ہیں۔
سنتھیا نے مزید لکھا کہ میرے شواہد کی حد تک آپ کو اندازہ نہیں ہے۔ لہذا برائے مہربانی محدود معلومات کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کریں۔
جو لوگ تمہیں یہاں تک لائے ہیں وہ پیسہ بھی دیں گے فکر نا کرو تمہیں کچھ نہیں ہوتا کیونکہ جو تمہیں یہاں لائے ہیں اُن کے خلاف کوئی ایک لفظ نہیں بول سکتا پاکستان کا قانون عدالتیں اُن کے آگے دُم دبا کے بیٹھ جاتی ہیں
— ASIF ALI SANDHU (@ASIFALISANDHU) June 11, 2020
آصف علی سندھو نامی صارف نے لکھا کہ جو لوگ تمہیں یہاں تک لائے ہیں وہ پیسہ بھی دیں گے فکر نا کرو تمہیں کچھ نہیں ہوتا کیونکہ جو تمہیں یہاں لائے ہیں اُن کے خلاف کوئی ایک لفظ نہیں بول سکتا پاکستان کا قانون عدالتیں اُن کے آگے دُم دبا کے بیٹھ جاتی ہیں-
https://twitter.com/maazdi/status/1270935437117292544?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ ڈیم فنڈ اور کورونا فنڈ کے بعد اب سنتھیا فنڈ شروع ہو گیا-
Yeh tau bauht jaldi Pakistani bun gayee
— Rogue X 🇵🇰 (@Guardianz1_X) June 11, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو بہت جلدی پاکستانی بن گئی ہے-
لگتا ہے عمران خان سے بھی ملاقات ہو گئی ہے۔ pic.twitter.com/SdYJHNB7AP
— Azhar Mahmood (@aazharmahmood) June 11, 2020
اظہر محمود نامی صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے عمران خان سے بھی ملاقات ہو گئی ہے۔
U are really a cheap woman. A cheap American. B coz of u cheap Americans in mostly countries are war situations. This is out fault that we need unity to kick out each and every cheap US citizen from Muslim countries
— سید ارشد سلیم (@arshadsalim9) June 11, 2020
ارشد سلیم نامی صارف نے لکھا کہ آپ واقعی ایک سستی عورت ہیں۔ ایک سستی امریکن۔ کیونکہ سستے امریکہ ملک میں جنگی حالات ہیں۔ اس لئے ہمیں مسلم ممالک سے ہر سستے امریکی شہری کو نکالنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے-
چلو بھئی یوتھیو اب تمھاری اوقات کا پتا چلے گا. ایک ہفتہ سے باجی کے اکاؤنٹ پر ناچ رھے ھو اب باجی کو پیسے بھی بھیجو 😂
خالی ٹرینڈ ہی چلاتے بو پیسے بھی بھیجو….— دلخراش 🇵🇰 (@NLEAGI1357) June 11, 2020
ایک صارف نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چلو بھئی یوتھیو اب تمھاری اوقات کا پتا چلے گا. ایک ہفتہ سے باجی کے اکاؤنٹ پر ناچ رھے ھو اب باجی کو پیسے بھی بھیجو-خالی ٹرینڈ ہی چلاتے بو پیسے بھی بھیجو..
https://twitter.com/DrHamdard47/status/1270939991221420032?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ چندہ جمع کرنا نیازی سے سیکھا ہو گا-
نیازی کی ُسنت پر عمل کرتے ہوئے یہ بھی کٹورہ لیکر نکل پڑی 😂😂 تم انہیں سے کیوں نہیں مانگتی جو تمہیں یہ سب کرنے کیلے استعمال کر رہے ہیں۔۔۔۔
— irfan haider jaun (@Irfanjaun) June 11, 2020
عرفان حیدر نامی صارف نے مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ نیازی کی ُسنت پر عمل کرتے ہوئے یہ بھی کٹورہ لیکر نکل پڑی تم انہیں سے کیوں نہیں مانگتی جو تمہیں یہ سب کرنے کیلے استعمال کر رہے ہیں۔۔۔۔
https://twitter.com/Hussyy12/status/1270941842150952960?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ اس میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی روح آ گئی ہے-
https://twitter.com/Ashoo55679133/status/1270965116268412928?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ملین ڈالر اکٹھے کر کے بھاگ جائے گی-
واضح رہے کہ سنتھیا اور پی پئی پی کے رہنماؤں کے درمیان اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔
پنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے
سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی تھی-
اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے-
پی پی پی کارکنان و قیادت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں علاوہ ازیں سنتھیا نے پی پی پی کے سنئیر رہنما رحمن ملک پر ریپ کے الزامات کے بھی الزامات لگائے جن کی سینیٹر رحمن ملک کے ترجمان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے سنتھیا کسی کے کہنے پر سب کر رہی ہے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ رحمٰن ملک نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور عزت کے لیے آواز اٹھائی ہے اور وہ ایسا کرتے رہیں گے۔ترجمان نے نشاندہی کی کہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب رحمٰن ملک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کی حیثیت سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف سنتھیا رچی کے ٹوئٹ کا نوٹس لیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رحمٰن ملک کے بیٹوں نے آزا دانہ طور پر سنتھیا رچی کے خلا ف قانونی کارروائی سے متعلق اپنے وکلا سے رابطہ کیا ہے۔
شیری رحمان قتل سے قبل تم نے بی بی کو گاڑی میں کھڑے ہونے کا کہا تھا ، سینتھیا کا شیری پر بڑا الزام
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
اگر میں نے پی ٹی آئی منسٹرز پر ریپ کے الزامات لگائے ہوتے تو نام نہاد لبرلز میرا ساتھ دیتے ، سینتھیا
وینا ملک کی سنتھیا کو تھپکی، "کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں” کی یقین دہانی