نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشاد بھٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی نیب پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نیب پیشی،آتے ہی انویسٹی گیشن روم سے کیمرہ ہٹانے کاکہا،کیمرہ نہ ہٹا توکمرے سے باہرچلے گئے،2منٹ بعدخودہی واپس آگئے،

ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ 1گھنٹہ پوچھ گچھ،37سوال صرف4سوالوں کے جواب دے سکے ،اس باربھی بار بار کہا، جو پوچھنا بچوں سے پوچھیں،اہلِ خانہ سے پوچھیں ،اکثرسوالوں کاجواب تھا”مجھےنہیں پتا

اور شہباز شریف نیب میں پیش ہو گئے،ن لیگی کارکنان کی نعرے بازی

ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے خلاف 7ارب کاریفرنس تیار ہے

مسلم لیگ ن کے صدر ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے، یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن نیب نہیں مانا.

نیب کا پرچہ حل کرنے میں شہباز شریف فیل ہو گئے

Comments are closed.