کراچی:سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن آئی سی یو داخل ،اطلاعات کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کی طبعیت ناسازہوچکی ہے اوراسی وجہ سے سید منورحسن کوآئی سی یو میں داخل کروا دیا گیا ہے ، سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کی طبعیت کافی دنوں سے خراب تھی

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجماعت اسلامی کراچی کے امیر اور جماعت اسلامی کے سیاسی ورکرانجینیئر نعیم الرحمن نے اس حوالے سے خبر دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ سید منور حسن صاحب کو آئی سی یو میں داخل کیا ہے۔ دوائیں اور ضروری علاج کیا جارہا ہے۔

 

 

نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم مستقل نگرانی اور رابطے میں ہے۔ سید صاحب کی صحت کے لیے جو ممکن ہوا انشاءاللہ کیا جائے گا۔ اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

Shares: