دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار کیوسک ہے

0
92

بھیرہ دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار کیوسک ہے اور پانی اکثر مقامات پر کناروں سے باہر نکل کر کھڑی فصلوں میں داخل ہو گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سنٹر کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی کی آمد سے متوقع سیلاب کی اطلاع کے باوجود انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد کسی بھی بستی میں فلڈ ریلیف کیمپ یا دیگر حفاظتی اقدامات نہیں کیے۔ دریا کنارے قصبات ودھن،دھیلا،ہطار معافی، سنگھ معافی، اچراں،چک مبارک، جھمٹ، رانجھیانوالا، اتمان سید پور اور دیگر مواضعات کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلابی پانی سے عوام کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Leave a reply