وفاقی بجٹ پیش ہونے سے قبل کابینہ اجلاس طلب، تنخواہوں میں کتنا ہو گا اضافہ؟ پتہ چل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا‏

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا‏،کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ وفاقی بجٹ پر خصوصی بریفنگ دیں گے‏ ،وفاقی کابینہ خصوصی اجلاس میں بجٹ کی حتمی منظوری دے گی‏ ،اجلاس میں کابینہ ارکان کو مجموعی بجٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا‏

کابینہ ارکان کو اخراجات، محصولات، خسارہ اور کورونا ریلیف پیکج پر اعتماد میں لیا جائے گا‏،کابینہ کو ترقیاتی بجٹ سبسڈی،برآمدات ،درآمدات پر قرضوں پر بریفنگ دی جائے گی‏ ،مجموی گرانٹس، ٹیکسز کی شرح، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ ہوگی‏ ،بجٹ خراجات کا تخمینہ 7600 ارب ہوگا یا زیادہ حتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا‏ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافےسے متعلق فیصلہ بھی ہوگا

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 2020-2021ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس کا حجم 7600 ارب روپے رکھا جا رہا ہے، ٹیکس آمدن کا ہدف 4950 ارب روپے رکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خسارہ 3427 ارب روپے سے زائد رہنے کا امکان ہے، سود اور قرضوں کی ادائیگی پر 3235 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دفاع کے لیے 1402 ارب روپے خرچ ہوسکتے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں پنشن کے لیے 475 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے، وفاقی وزارتوں اور محکموں کے لیے 495 ارب روپے کا بجٹ رکھا جا سکتا ہے۔ وفاق سبسڈی پر 260 ارب روپے خرچ کرسکتا ہے۔ وفاقی حکومت گرانٹس کی مد میں 820 ارب روپے جاری کر سکتی ہے، وفاق کا ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے رکھا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان ہے۔وفاقی بجٹ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر پیش کرینگے۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ ہے

‏وفاقی حکومت سبسڈی پر 260 ارب روپے خرچ کرسکتی ہے، آئی ایم ایف نے تمام شعبوں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے پر زوردیا ہے،نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے، ‏تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس میں کمی کا امکان نہیں،نان فائلرز کیلئے انکم ٹیکس اور ایف ای ڈی میں اضافہ ہوسکتا ہے، نان فائلرز کیلئے جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے

‏غیر ملکی کرنسی کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے،ای سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوسکتی ہے، ایڈوانس انکم ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،بجلی بلوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کی سلیب بڑھا کر 3 کرنے کی تجویزہے،بجلی کے 33سے 66 ہزار بل پر ودہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے،بجلی کے 66 ہزار سے زائد بل پر ودہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے

Comments are closed.