بجٹ 2020 میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اس دفعہ بجٹ 2020 میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا .نئے مالی سال کے دوران وفاقی اخراجات کا کل تخمینہ سات ہزار ایک سو سینتس ارب، دو ہزار دو سو تئیس ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزارتوں کے لیے چار سو چھہتر ارب مختص، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو دو ہزار آٹھ سو چوہتر ارب روپے ملیں گے۔ پنشن کی ادائیگی کے لیے چار سو ستر ارب اور سبسڈیز کے لیے دو سو دس ارب کا بجٹ پیش کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں مختلف صنعتوں کے لیے ٹیکسز کم کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ متعدد آئٹمز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں کے لیے سیلزٹیکس 14 سے 12 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سستےگھروں کی فراہمی کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ ٹیکس دہندگان کیلئےاسکولزفیسوں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تقریرکرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے تحت خوردنی تیل اور آئل سیڈ پر 2 فیصد اے سی ڈی ختم کردی گئی ہے۔








