پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے خاص شخص سلیم کریم کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ کےمعروف ڈایزائنر ایس وائے کو دیئے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔


انٹرویو کے دوران اُنہوں نے پہلی مرتبہ پر اپنی محبت ’سلیم ‘ کے بارے میں کچھ باتیں کہیں میزبان نے ماہرہ خان سے اُن کی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہم سب کو ہی معلوم ہے کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے اور اُس شخص کا نام ’سلیم‘ ہے۔ میزبان کی طرف سے اُس شخص کا نام لینے پر ماہرہ خان شرمانے لگیں۔

میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے جس پر ماہرہ خان نے اپنے ڈرامہ ہمسفرکا ایک ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں مجھے تم کسی نیکی کے بدلے میں ملے ہو

ماہرہ خان نے کہا کہ میں جب بھی اُن کی طرف دیکھتی ہوں تو میرے ذہن میں آتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی تو ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے اس شخص سے نوازا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہرہ خان کی کچھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ترکی میں کسی شادی کی تقریب میں موجود تھیں اور اُن کے ساتھ اُن کے دوست سلیم کریم بھی تھے سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد کچھ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کرلی ہے لیکن بعد میں ماہرہ خان کی جانب سے ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم اُن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

Shares: