کوہاٹ:ایک ہی گھر میںماں اور 5 بچوں کی وفات خاندان کو غموں کی دنیا میں ہمیشہ کے لیےچھوڑ گیا.اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سیدان بانڈہ میںسیمنٹ سے بنی ہوئی پانی کی ٹینکی ٹوٹ کر گرنے سے ایک خاتون اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے
ڈی پی او کوہاٹ واحمد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ میں دو بچے شدیدزخمی بھی جن کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کو ہدایت کردی ہے کہ ان بچوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں.یاد رہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور علاقہ اس سانحہ پر افسردہ ہے.