لاہور:ایک طرف خسارے کابجٹ تودوسری طرف FBRکےافسروں کوکیش ریوارڈ،کیا یہ کھلا تضاد نہیں ،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی ، تجزیہ نگارڈاکٹردانش نے وفاقی بجٹ پرایک خوبصورت تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے حوالے سے دوہرامعیاراپنایا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغآم میں ڈاکٹردانش نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہہ رہی ہےکہ یہ خسارے کابجٹ ہے تودوسری طرف FBRکےافسروں کوکیش ریوارڈ سے نوازا گیا ، ڈاکٹردانش کہتے ہیں‌ یہ واضح نظرآرہا ہے کہ حکومت کے بیان اورحکومت کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اعلان میں کھلا تضاد نظرآرہا ہے

 

https://twitter.com/drdanish5/status/1271775840011984897

ڈاکٹردانش کہتے ہیں‌ کہ ایک طرف خسارےکابجٹ دوسری طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافےسےانکارکا ہی معاملہ نہیں اس طرح کے دیگرکئی معاملات ہیں جن کو حکومت چھپا رہی ہے ، ڈاکٹردانش نے مزید کہا کہ حکومت کا ایک طرف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکاراوردوسری طرف ایف بی آر کے ملازمین پرمراعات کی نوازشیں عجیب معاملہ ہے سمجھ نہیں‌آتا حکومت کیا کررہی ہے

Shares: