اسلام آباد:جولائی کے اخر تک 10 سے 12 لاکھ ہوسکتے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا، یقینا جاہلونہ کورونا سے بھی زیادہ مہلک ہے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی طلعت حسین نے کرونا وائرس کے حوالے سے اسد عمر کا پیغام شیئرکرتے ہوئے آڑے ہاتھوں‌لیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق طلعت حسین نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہےکہ اسد عمرکا یہ کہنا کہ جون کے آخرتک کرونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے ، یہ بات درست ہے کیوں کہ جس طرح‌کرونا دنیا بھرمیں پھیل رہا ہے اس حساب سے یہ اعدادوشمارحالات کی سنگینی کا احساس دلا رہے ہیں‌

طلعت حسین نے کہا کہ اسد عمر کا یہ کہنا کہ جولائی کے آخر تک کرونا مریضوں کی تعداد 10 سے بارہ لاکھ ہوسکتی ہے یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے جس طرح ملک میں کرونا وائرس کی رفتارتیز ہے اس حساب سے اتنی تعداد ہوسکتی ہے

طلعت حسین نے اسد عمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل یہی ارسطو ٹریفک حادثات کے اعدادوشماربتاکریہ ثابت کررہے تھے کہ ان دنوں کرونا کے کیس ٹریفک حادثات سے کم تھے ،مگراب خود ہی اعدادوشماربتا کرسب کو پریشان کردیا ہے

Shares: