باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تنخواہیں نہ بڑھانے،ہاؤس رینٹ کےحصول سمیت دیگر الاؤنس نہ ملنے پر کلرکوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا اس موقع ر سوشل ڈسٹنس کی دھجیاں اڑا دیں گئیں، مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے بازی کر رہے تھے تا ہم مظاہرین نے کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا

دوسری جانب امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی، احتجاج کے دوران کئی افراد کے چہروں سے ماسک بھی غائب تھے،پولیس اہلکار بھی ایک دوسرے کیساتھ شانے سے شانہ ملا کر دیوار بن گئے

واضح رہے کہ کرونا ایس ا وپیز کے لئے ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کا حکم دیا ہے، پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور دوسری جانب تنخواہوں میں اضافے نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کا احتجاج بھی جاری ہے

ملازمین کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بجٹ تھا جس میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا حالانکہ مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے، اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ہم ملک بھر میں احتجاج دیں گے، ملازمین کے ساتھ حکومت ظلم کر رہی ہے، ظالمانہ پالیسیاں کسی صورت برداشت نہیں ، ہم اپنا حق لینے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ، آج کا مظاہرہ حکومت کے لئے پیغام ہے

Shares: