شوکت خانم ہسپتال نواز شریف نے بنوایا ، ریحام خان کا دعویٰ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ‌ کرتے ہوئے کہا ہے کہ . میاں نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کو جگہ دی ، بقول عمران خان اس کی لاگت کے لیے 70 کروڑ روپےآنی تھی جس میں 50 کروڑ نواز شریف نے دیاہے . ریحام خان نے اس بات کے لیے عمران خان کے سابقہ ویڈیو کلپس بھی جمع کر کے بطور ثبوت دیے ہیں..


اس کے بعد ریحام خان نے سوال اٹھایا کہ پھر شوکت خانم ہسپتال کا اصل مالک کون ہوا. ؟ واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ قائم کر رکھا ہے . وہ وقتا فوقتا ایسے باتیں کرتی رہتی ہیں جو پی ٹی آئی اور عمراں خان کی شہرت کو متاثرت کرتی ہوں. ریحام خان نے ایسے ہی ایک کتاب بھی لکھی جس میں اپنی نجی زندگی کے ساتھ عمران خان اور ان کی پارٹی سے وابسطہ متازع باتیں بھی تحریر کی ہیںِ

Shares: