فردوس عاشق نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ادا کیا شکریہ

0
61

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،احساس پروگرام عوام دوست پالیسی کا آئین دار ہے .

مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔

شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حجاج کو ان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حاجیوں کےفی کس اخراجات میں کمی سے عازمین حج کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حقداروں کو بلاتفریق حق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

واضح رہے کہ احساس پروگرام اور روڈ تو مکہ کا کل وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کیا ہے، احساس پروگرام میں غریبو‌ں کو قرضے دئیے جائیں گے .

Leave a reply