کیا ڈاکٹریاسمین راشد کی چھٹی ہوجائے گی یا پھراحتیاط نہ کرنے والوں اورکرونا پھیلانے والوں کوغلطی تسلیم کرنا ہوگا،اہم خبرآگئی

0
55

لاہور:کیا ڈاکٹریاسمین راشد کی چھٹی ہوجائے گی یا پھرغلطی کرنے والوں کوتسلیم کرنا ہوگا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہوریوں کے لئے نامناسب الفاظ کرنے پر لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ نےوزیرصحت سے لاہوریوں سے معافی مانگنے اورقلمدان واپس لینے کےمطالبےکی قرارداد اسمبلی میں جمع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاط نہ کرنے کے بارے میں انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر صحت نے نہ صرف لاہور کے تاریخی شہر میں رہنے والوں کی بےعزتی کرنےکی کوشش کی بلکہ انھوں نے پوری پاکستانی قوم کو جاہل اور ڈھیٹ جیسے نازیبا الفاظ و القاب دے کر پوری قوم کی شدید دل آزادی کی ہے۔

کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد میں مطالبہ کیاکہ وزیر صحت سے فوری وزارت کا قلمدان واپس لیا جائے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو یہ حکم دیا جائے کہ وہ پوری پاکستانی قوم اور لاہور میں بسنے والے لاہوریوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیں۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے نہ صرف لاہوریوں کو بلکہ تمام پاکستانیوں کو جاہل قوم قراردیا،ان کا کہناتھا کہ لاہوری اللہ تعالیٰ کی ایک علیحدہ مخلوق ہے،لاہوری کسی کی بات سننےکوتیارہی نہیں،کچھ بھی کہہ لیں،لاہوری عمل نہیں کرتے،شایدہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوگی۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پرایک طرف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل ،پولیس اورسرکاری اداروں کے لوگ ڈاکٹریاسمین راشد کی حمایت میں آگئے ہیں اوران کا کہنا ہےکہ ان کی بات میں بہت وزن ہے کیوں کہ پوچھیئے ان سے جوفرنٹ لائن پرلڑرہے ہیں ، ڈاکٹریاسمین راشد پوری پنجاب انتظامیہ کے تعاون سے لوگوں کوکرونا سے بچاو کے لیے دن رات محنت کررہی ہیں ، ان حالات میں‌اگرلوگ پھرالٹ جانا چاہتے ہیں اورکرونا وائرس سے احتیاط کی بجائے اس کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں‌توان کو اور کیا کہا جاسکتا ہے یہ واقعی ان الفاظ کے مستحق ہیں‌

 

 

یادر ہے کہ چند دن قبل و  داتا دربار لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

کرونا وائرس نے پاکستان میں اس وقت تباہی مچا رکھی ہے۔  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق داتا دربار لاہور کے منتظم اعلیٰ کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریڑ داتا دربار ذوالقرنین کھچی کو ایک ہفتہ قبل دربار عوام کے لئے کھلنے کے بعد وائرس منتقل ہوا تھا۔ وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں طبیعت بگڑنے پر ایک ہفتہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جاںبر نہ ہوسکے۔ 

Leave a reply