بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں خطے کے امن واستحکام کےلئے خطرہ ہیں، وزیر خارجہ

0
33

بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں علاقائی امن واستحکام کےلئے خطرہ ہیں، وزیر خارجہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں علاقائی امن واستحکام کےلئے خطرہ ہیں، عالمی برادری کو اس رجحان کا نوٹس لینا چاہیے۔

آج اسلام آباد میں قومی سلامتی کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھارت کی بوکھلاہت کا مظہر ہیں۔ بھارتی حکومت اپنی داخلی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

جنونی ہندو مودی کے بھارت کے متعلق ایک بار پھر شاہ محمود قریشی نے دنیا کو مکروہ چہرہ دکھاتے ہوئے اسے امن کا دشمن قرار دیا ہے . وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جو عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی عزائم سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی اورخطے میں استحکام کےلئے اپنی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔

اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply