بجٹ میں حکومت نے کورونا سے لڑتے غریبوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا، شہباز شریف

0
42

بجٹ میں حکومت نے کورونا سے لڑتے غریبوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا، شہباز شریف

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجٹ میں غریبوں کے لئے کوئی ریلیف نہ ہونے ، پر سبسڈیزکٹوتی کی مذمت کی ہے.

قائد حزب اختلاف نے بجٹ اعدادوشمار ظاہرکرتے ہیں کہ حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے ہیں،لاک ڈاون نہ کرنے کی کنفیوزپالیسی سے غیرموثر لاک ڈاون تک حکومت وبا کے پھیلاو کوروکنے میں ناکام رہی

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے کورونا سے لڑتے غریبوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا ،کورونا سے لڑتے دیہاڑی دار طبقے کے لئے بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا گیا .حکومت نے مزدوروں کی مدد کی مد میں 75 ارب کے بجٹ میں کمی کردی ہے .بجلی صارفین کی مدد کے لئے 10 ارب روپے کی رقم بھی بجٹ میں صفر کردی گئی ہے

یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی 10 ارب سے کم کرکے آئندہ سال کے لئے صفر کردی گئی ہے .این۔ڈی۔ایم۔اے‘ کے لئے وسائل 25 ارب سے کم کرکے پانچ ارب کردئیے گئے ہیں .بجٹ کے مطابقحکومت نے طے کرلیا ہے کہ عوام اور کورونا خود ہی ایک دوسرے سے نمٹ لیں بڑی کمپنیوں کے لئے اربوں روپے حکومت کے پاس تھے لیکن غریبوں کو دینے کے لئے کچھ نہیں

Leave a reply