اسلام آباد:میری جہالت تھی کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا:اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈال کر غلطی کی۔انہوں نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کسی کو ووٹ دیا تھا؟اس پر جواب دیتے ہوئے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجدشعیب نے کہا کہ ایک دو سال کا بچہ بھی گرم چیز کو ہا تھ لگائے تو اسے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گرم چیز ہے آئندہ اس کے قریب نہیں جانا۔
میری جہالت تھی کہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔ جنرل امجد شعیب pic.twitter.com/kkkFvujMjp
— Ahsan Ch. (@addictist) June 17, 2020
میں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا، اب میں اپنی جہالت کا اعتراف کرلیتا ہوں۔ یہ بات سن کر پروگرام میں موجود دیگر افراد نے مسکرانا شروع کردیا اور کہا کہ جنرل صاحب نے دیانت داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔