کمشنرسرگودھامیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
۔کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہدعمران‘ ایم او انفراسٹرکچر خالد جاوید‘ ایم او فنانس راؤ نعیم انجم سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہیں۔ کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، میونسپل سروسز پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے، سلائٹر ہاؤس سرگودہا کے جاری ترقیاتی کام کی رفتار، آوارہ کتوں کے مارنے کی مہم ، واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بہتر بنانے اورعوام کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے حوالے سے تمام تر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔