این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ تبدیل ،نہایت ہی آسان طریقہ آگیا

0
214

لاہور:این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ تبدیل ،نہایت ہی آسان طریقہ آگیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ، مینوئل رجسٹریشن کی بجائے آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیرٹی رجسٹریشن پورٹل تیار کرلی۔

پنجاب میں منی لانڈرنگ کی شکایات کے خاتمے اور ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جارہا ہے، اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر فعال این جی اوز کو ڈی رجسٹرڈ کردیا گیا اور تمام این جی اوز کا آڈٹ کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب دوسرے مرحلے میں پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکموں کی سطح پر مینوئیل رجسٹریشن کے بجائے آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی، جس کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیرٹی رجسٹریشن پورٹل تیار کرلی۔ این جی اوز رجسٹریشن کے لئے پورٹل پر آن لائن اپلائی کریں گی، متعلقہ محکمے پورٹل کے ذریعے این جی اوز کی معلومات حاصل کرسکیں گے، تمام متعلقہ محکموں سے کلئیرنس کے بعد رجسٹریشن دی جائے گا جبکہ اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کو پورٹل کی ٹریننگ دی جائے گی۔

متعلقہ ادارے این جی اوز کے کاموں کی مانیٹرنگ کرسکیں گے، پورٹل کے ذریعے فوری طور پر این جی اوز کو ٹریس کیا جا سکے گا۔ پنجاب حکومت جلد ہی باقاعدہ طور پر پورٹل کا افتتاح کرے گی۔

Leave a reply