چنیوٹ
ضلع چنیوٹ فیصل آباد ڈویژن کا حصہ تھا ہے اور رہے گا چنیوٹ کے لاکھوں عوام کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف پارلیمانی سیکرٹری تیمور امجد لالی کی پریس کانفرنس
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور امجد لالی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کو ڈویژن بنائے جانے پر ہمیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں البتہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کرینگے انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی لاکھوں عوام کی دیرینہ خواہش ہے کہ ہم فیصل آباد ڈویژن میں شامل تھے اور رہنا چاہتے ہیں تو ہم اس موقف سے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ ڈویژن میں شمولیت کے خلاف تحریک کے لئے میں پہلی صف میں کھڑا ہوں ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن بنے یہ الگ بات ہے مگر چنیوٹ کو جھنگ ڈویژن میں شامل ہونے کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں اور چنیوٹ کی عوام کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں کہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل ہونے کے خلاف چلنے والی تحریک میں میں شامل ہوں اور شامل ہونے کا برملا اعلان کرتا ہوں تیمور امجد لالی کی پریس کانفرنس میں واضح موقف اپنانے پر صدر پریس کلب شاہد محمود چودھری سمیت دیگر صحافی وکلا برادری سیاسی سماجی تنظیموں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی ضلعی تاجر رہنما حاجی محمد جمیل فخری و دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے تیمور امجد لالی کا خیر مقدم کیا ہے

Shares: