بلاول بھٹو نے 73 کے آئین کے تحفظ کیلئے جیل جانے کا اعلان کردیا

0
37

کراچی :بلاول بھٹو نے 73 کے آئین کے تحفظ کیلئے جیل جانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وبائی صورتحال کے دوران بھی ہم آئین کے تحفظ کےلیے قربانی دینے سے درغ نہیں کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 73 کے آئین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کے تحفظ کےلیے جیلوں میں جانے کو تیار ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے کارکنان تک جیل جانے کیلئے تیار ہیں، وبا کے دنوں میں بھی ہم آئین کے تحفظ کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم 73 کے آئین کی کسی بھی شق کی چھیڑ چھاڑ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے حکمران جماعت پی ٹی آئی پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سفید پوش کو بھی دیکھنا پڑے گا کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ریلیف صرف کنسٹرکشن انڈسٹری کو ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 18 ترمیم کے ذریعے ہم نے وزیر اعظم کے عہدے کو طاقتور بنایا، ہماری ترمیم آمر کے کالے قانون کو نکالنے کیلئے تھی۔

Leave a reply