مریم نوازمیڈیا پر الزام تراشی کی بجائے عدالت میں جواب دیں،ملک میں‌انتشار نہ پھیلائیں .فردوس عاشق اعوان

لاہور:مریم نواز کے مقتدر قومی اداروں پر شدید الزامات ملک اور قوم کے لیے ایک سازش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس سازش کو بہت جلد عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیں گے .ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس میں کیا

فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہوا کہ آج شہبازشریف بے بسی کی تصویر بنے رہے اور اپنی بھتیجی کے پہلو کی آڑ میں چھپ کر بیٹھے رہے ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اسی نوازشریف نے ضیاءالحق سےمل کربےنظیراورذوالفقاربھٹوکیخلاف مقدمےبنائے.فردوس عاشق اعوان نے کہا مریم نوازنےکہاکہ پہلی دفعہ کسی باپ بیٹی کوجیل میں ڈالاگیا
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان توملک چھوڑکرباہرنہیں جاتا .انہوں نے کہا مریم صاحبہ عمران خان پر الزام اس لیے لگاتی ہیں کہ وہ ان الزامات کی آڑ میں اپنے ابو جی کی کرپشن چھپا لیں .مریم یہ یاد رکھیں کہ عمران خان وزیراعظم بننےسےپہلےکسی عوامی عہدےپرفائزنہیں رہے .فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اگریہ بےگناہ ہیں توبچوں کوپاکستان کیوں نہیں لارہے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیپ ریکارڈ کرانے والے ٹولے کاسرغنہ جیل میں ہے .ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناصربٹ مشہورزنامہ قاتل اورکریمنل ہے.انہوں نے کہا کہ ناصربٹ نےلندن میں مریم نوازکےسیکیورٹی گارڈکےفرائض انجام دیئے.انہوں نے مزید کہا کہ ناصربٹ مفروراورمقدمات میں ملوث ہے.یہ ٹیپ اس وقت کہاں تھی جب آپ ہائیکورٹ گئے تھے.ناصربٹ نےلندن میں مریم نوازکےسیکیورٹی گارڈکےفرائض انجام دیئے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ الزام تراشی کررہے ہیں یہ سازشی عناصر عدالت میں جا کراپنی بے گناہی ثابت کریں .یہ عمران خان پر الزام لگارہی ہیں ان کو علم ہونا چاہیے کہ عمران خان نے تمام ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے جس کی وجہ سے عمران خان کوعدالت سےصادق اورامین کاسرٹیفکیٹ ملا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیدہےمریم نوازمیڈیاپرعدالت لگانےکےبجائےسپریم کورٹ جائیں گی
قیامت کی نشانی ہے،باپ کہتاہےبچوں سےپوچھیں،بچےکہتےہیں باپ سےپوچھیں .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کےابو جی نےملکی معیشت کوتباہ کیا.انہوں نے کہا یہ حسداوربغض ہے،یہ پاکستان کےساتھ عداوت ہے.اداروں پرانگلیاں اٹھانانادانی ہےسیاست نہیں.مریم نوازنےپورےپاکستان کی عدلیہ پرانگلی اٹھادی ہے .اداروں کوکمزورکرناان کامقصدہے .فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ اسحاق ڈارلندن پولیس کی حراست میں ہیں .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الزام ہمیں‌دیتی ہے مریم بی بی .مریم کو پتہ ہونے چاہیے کہ پہلے وہ حقائق کو سامنے رکھیں کہ آپ پرمقدمات ہماری حکومت نےنہیں بنائے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘مریم نواز نے ویڈیو ٹیپ کا سہارا لے کر ہمدردیاں سمیٹنے اور (ن) لیگ کی گرتی ساکھ کو بچانے کی بھونڈی کوشش کی۔’انہوں نے کہا کہ ‘پہلے بات تو یہ ہے کہ کسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسے ٹیپ کرنا قانوناً جرم ہے، دوسری بات یہ کہ مریم نواز نے جو ٹیپس پیش کیں وہ ٹیمپرڈ ہیں جن کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی۔’ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگانے والوں کے اپنے چہرے داغدار ہیں، مریم نواز ٹیپس کو عدالتوں میں

Comments are closed.