نیپال نے اپنے نقشے میں شامل کیے گئے انڈین علاقوں پر فوج کی تعیناتی شروع کر دی

0
91

نیپال نے اپنے نقشے میں شامل کیے گئے انڈین علاقوں پر فوج کی تعیناتی شروع کر دی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے لیے ہرآنے و الا دن مشکل سے مشکل ترہوتے جارہا ہے ، کہیں ایک طرف چین سے بہت بڑی شکست تودوسری طرف نیپال جیسا کمزورملک بھی بھارت کوخبردارکرنے لگا

باغی ٹی وی کے مطابق اطلاعات یہ ہیں کہ نیپال نے اپنے نقشے میں جن علاقوں کو شامل کیا ہے ان علاقوں میں اپنی افواج کوتعینات بھی کرنا شروع کردیا ہے ، نیپالی حکام کے مطابق وہ علاقے نیپال کے ہیں جن پربھارت نے زبردستی قبضہ کررکھا تھا ، دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی افواج نیپالی فوج کے ہاتھوں چند پہلے کھانے والی مار کی وجہ سے بہت زیادہ خائف ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق بعض بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیپال کو یہ شہہ چین نے دی ہے اورنیپال کے پیچھے چین ہے ، اس لیے بھارت کو نیپال کو معمولی نہیں لینا چاہیے

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھارت کو نیپالی فورسز کے ہاتھوں جانی نقصان اٹھانا پڑا جب بھارتی فورسز نے سرحدی علاقوں میں نیپالی فوج کو چیلنج کیا تھا ، جس کے بعد نیپالی فوج نے بھارتی فوج کے کئ فوجی بھی مار دیئے تھے

Leave a reply