بی آر ٹی منصوبے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے مزید اربوں روپےقرضہ لینے کا فیصلہ کر لیا

0
40

بی آر ٹی منصوبے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے مزید اربوں روپے کا قرضہ لینے کا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پشاور میں‌بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے مزید 9 ارب 66 کروڑ قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے مالی سال میں صوبائی حکومت نے بنکوں اور غیر ملکی اداروں سے 90 ارب قرضہ لنے کا ہدف رکھا ہے . 31 ارب 61 کروڑ‌ایشیائی بنک سے قرضہ حاصل کیا جائے گا. بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 11 ارب 63 کروڑ، ورلڈ بینک سے 2 ارب 90 لاکھ ،جیکا سے ایک ارب 10 کروڑ قرضہ لیا جائے گا، بجٹ دستاویز جاری کردی گئی ہیں.
ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں تحریک انصاف حکومت کے واحد میگا منصوبے پشاور بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے نئی تاریخ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبے کے حوالے سے پشاور کے عوام کو جلد سرپرائز دیں گے، جلد ہی وزیر عمران خان منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس


ہفتے کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران جب وزیر خزانہ سے سوال کیاگیا کہ نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں پی ٹی آئی کے مگا منصوبے پشاور بی آر ٹی کا کوئی ذکر نہیں کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔

اس پر وزیر خزانہ کی بجائے صوبائی مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشاور بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہےاس کے لئے نئی تاریخ نہیں دے سکتے

Leave a reply