دبئی میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان
باغی ٹی و ی ، کرونا کا زور ٹوٹنے لگا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 7 جولائی سے سیاح با آسانی دبئی میں داخل ہو سکیں گے اور جن کے پاس مقامی رہائشی ویزہ ہے وہ 23 جون سے دبئی جا سکیں گے۔
دبئی آنے والے سیاحوں کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ سیاحوں اور مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔
دبئی حکام کے مطابق دبئی آنے والے مسافروں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور مسافر میں کورونا کی علامات نظر آنے پر ائر لائنز انہیں نیچے اتار سکتی ہیں۔اس سے قبل دوران سفر مسافروں کی حفاظت کے لیے دبئی ایرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی تھیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس سے پہلے سعودی عرب نے اپنی سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر بحال کیا تھا . ان ممالک میںکرونا کازور ٹوٹ رہا ہے . جبکہ پاکستان اور بھارت میں اس زور پہلے سے بھی زیادہ ہے .
کرونا لاک ڈاؤن، دبئی میں سینکڑوں بے روزگار پاکستانی سڑکوں پر سونے پر مجبور