امریکی صدر ٹرمپ نے دیا بھارت کو بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری میں شدید اضافہ ہوا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے بھارت کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے H1-B ویزا پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے ،امریکی صدر نے 31 دسمبر 2020 تک اس ویزے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے دنیا بھر سے امریکہ میں نوکری کرنے کا خواب دیکھنے والے تقریبا ڈھائی لاکھ لوگوں کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔ تا ہم اسکا سب سے بڑا نقصان بھارتی شہریوں کو ہو گا۔

امریکہ میں کام کرنے کے لئے H1-B ویزا لینے والے لوگوں میں سب سے زیادہ بھارتی آئی ٹی ملازم ہوتے ہیں۔ ایسے میں ویزا پابندیوں کا سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہی ہو گا کیونکہ ویزہ پر پابندی کی وجہ سے بھارتی شہریوں کو امریکہ میں ملازمتیں نہیں مل سکیں گی

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی

امریکہ میں کام کرنے والی کمپنیوں میں غیرملکی کام کرنے والے افراد کو ملنے والے ویزا کو ایچ ون۔ بی ویزا کہتے ہیں۔ اس ویزا کو ایک مدت کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ایچ ون بی ویزا تین سال کے لئے دیا جاتا ہے۔ جسے زیادہ سے زیادہ چھ سالوں کے لئے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ایچ ون بی ویزا ختم ہونے کے بعد درخواست گزار کو امریکہ میں شہریت کے لئے درخواست دینی پڑتی ہے۔ اس کے لئے درخواست گزار کو گرین کارڈ دیا جاتا ہے۔

فیس بک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے اشتہارات ہٹا دئیے

Shares: