لاہور :حکومت ایجوکیشن اکیڈمیوں کو ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دے ورنہ پھردھرنا ہوگا، آل ایجوکیشن اکیڈمیز کی پریس کانفرنس ، اطلاعات کے مطابق لاہورکی ایجو کیشن اکیڈمیز کی طرف سے لاہورپریس کلب میں اکیڈمیوں کے کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے پرحکومت سے کھولنے کے سلسلے میں پریس کانفرنس کی گئی ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ چار ماہ سے اکیڈمیز کے اساتذہ بے روزگار ہیں ،

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ پچھلے چند مہیہنوں سے پاکستان کے کچھ اساتذہ اوراکیڈمی مالکان اس بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں روح پرواز ہوگئے

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ سو کے قریب اکیڈمیز بند ہوگئی ہیں ، اکیڈمی مالکان کے پاس اکیڈموں کوچلانے کے لیے وسائل نہین‌حتیٰ کہ جہاں اکیڈمیاں کرائے کی عمارت میں تھیں ان کا سامان باہرپھیک دیا گیا اساتذہ ریڑھیاں لگانے پرمجبورہیں

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ پاکستان میں اکیڈمیاں بہت بڑے بحران کا شکارہیں لیکن حکومت اوردیگرادارے ان اکیڈمیوں کو سہارا دینے کی پوزیشن میں ہیں

 

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ یہ اکیڈمیاں مشکل وقت میں ہیں پچھلے چارماہ سے کچھ نہیں کمارہیں ،

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ پانچ قسم کے ادارے اس سلسلے میں کام کررہے ہیں اکیڈمیز کی تو بہت زیادہ خدمات ہیں

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ ان اکیڈمیوں‌کے ہزاروں بچے بڑےبڑے عہدوں پربراجمان ہیں ، جو ادارے اس قدر قابل ہیں تو پھرہمیں نقصان سے بچایا جائے ، اگرحکومت نے ہماری ایک نہ سنی تو پھردھرنا ہو گا ، اور29 جون کو لاہور اور دیگرشہروں کی یونینز ہمارے ساتھ ہیں

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ ان اکیڈمیوں کی خدمات کو تسلیم کیا جائے ، چار گھنٹے کے لیے ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے ، اگرایسا نہ ہوسکا تو پھریہ شعبہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ آپ کو قرضے ملیں‌گے ، لیکن کوئی ہماری نہیں سنتا ، اوردوسری بات یہ ہے کہ یہ طریقہ کار بہت مشکل ہے

چیئرمین آل ایجوکیشن اکیڈمیز رانا غضنفرمحمود نے کہا کہ حکومت چار ماہ کے لیے ان عمارتوں میں قائم اکیڈمیوں‌ کے کرایہ جات معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں‌، ورنہ پھر دھرنا ہوگا

Shares: