پاکستانی فلم ڈائریکٹر مشارب اقبال اپنی نئی فلم(لالی) 28 جون کو سوشل میڈیا پر ریلیز کریں گے

خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) مشارب اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے میں اپنی فلم (لالی) 28 جون کو یوٹیوب چینل(وائرل فنکار) پر ریلیز کروں گا بنیادی طور ہر یہ فلم ایک مجبور باپ پر بنائی گئی ہے مزید گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کے میں اپنی ٹیم جس میں شامل میر ذیشان,اسرار احمد اور معاز گیلانی کو بھی بہت بہت مبارک دینا چاہتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کے فلم بغیر اچھی ٹیم کے کبھی نہیں بن سکتی اس فلم میں میرا بہت ہی اچھا تجربہ رہا تمام شوٹنگ جہانیاں میں ہی کی گئی انشاءاللہ اس فلم کے بعد بہت جلد میں اپنا نیا پروجیکٹ شروع کروں گا امید ہے کے یہ فلم تمام مداہوں کو پسند آئے گی۔

Comments are closed.