میکسیکو سٹی: ایک طرف کرونا تو دوسری طرف 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری،اطلاعات کےمطابق شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
https://twitter.com/corelionnews/status/1275460796848447488
شدید زلزلے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی اور عوام خوف زدہ ہوکر جان بچانے کے لیے ادھر سے اُدھر بھاگنے لگے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔
Footage from Mexico City after a magnitude 7.5 earthquake struck near the Mexican state of Oaxaca#Mexico pic.twitter.com/NAeR1j1ca3
— CNW (@ConflictsW) June 23, 2020
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ماہرین نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ وآکسا میں چند مکانات کی دیواریں گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
Earthquake in Mexico. 🎥 by @yeet_indeed https://t.co/PbdIgVewUa
— Michael Armstrong (@KOCOMichael) June 23, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے زمین لرزنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔
یاد رہے کہ میکسیکو میں 2017 میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد ہلاک ہوئے تھے، آج آنے والا زلزلہ ماضی کے مقابلے میں بہت شدید بتایا جارہا ہے۔
Breaking: Mexico just experienced a massive magnitude 7.7 earthquake. Here’s video showing the ground pulling apart during the shaking: https://t.co/fqBvtZk1Xs
— Caribbean National Weekly (@CNWNetwork) June 23, 2020