بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 72اور این اے 88میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی پائی پائی ان کی فلاح پر خرچ ہو گی۔ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمو دآرائیں نے اس سلسلہ میں بلدیہ بھیرہ کے میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر فرخ عباس سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ پی پی 72 اور این اے 88میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ کی 8کروڑ کی گرانٹ سے شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی بلیک میلنگ اور کمیشن مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو ٹھیکیدار قومی خزانہ کا غلط استعمال کرے گا اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے تاکہ عوام کو سابقہ اور موجودہ دور میں واضح فرق محسوس ہو۔

Shares: