شیخ رشید نے کورونا کوشکست دے دی

0
43

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کوشکست دے دی، شیخ رشید کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگٹیو آگیا۔

باغی ٹی وی ؛وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کوشکست دے دی، شیخ رشید کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگٹیو آگیا۔
صحتیابی کے بعد شیخ‌ رشید جلد ہی ہسپتال سے گھر شفٹ ہو جائیں گے۔ شیخ رشید کورونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاؤں کی بدولت شفا ملی ہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کیلئے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں،

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 71 ہزار 191، سندھ میں 74 ہزار 70، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365، اسلام آباد میں 11 ہزار 710 جبکہ آزاد کشمیر میں 930 کیسز رپورٹ ہوئے.
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 71 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 74 ہزار70 ، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزادکشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

Leave a reply