پاکستان معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق عالمگیر وبا کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار اور سیاسی رہنما ابرارالحق نے گذشتہ روز اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔


ابرار الحق نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے آمین۔

ابرارالحق کی اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح اور معروف شخصیات اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہی ہیں۔


معروف میزبان اور اینکر وسیم بادامی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے ابرار الحق کی صحتیابی پر اللہ کا شُکر ادا کیا-

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

Shares: