پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ڈراموں کی بعد اب انسٹا گرام پر بھی چھا گئیں-

باغی ٹی وی : انتہائی کم عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے اپنی الگ پہچان اور نام بنانے والی اداکارہ حرا مانی ڈراموں کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی چھا گئیں ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں اور انسٹا گرام پر اس کامیابی کے بعد حرا مانی بھی اُن پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد زیادہ ہے۔

اس حوالے سے حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ساتھی اداکار انسٹاگرام پر اُن کے 4 ملین فالوورز ہونے پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اداکارہ کو تحائف بھی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


علاوہ ازیں حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ سفید رنگ کے پرنٹڈ کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور کسی سوچ میں گم نظر آرہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CB1LAFmnm26/?igshid=i064cn0cniw3
تصاویر شئیرکرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ سوچو تو ذرا، دیکھو تو ذرا، یہ ہے حرا-

انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی کیپشن کی سمجھ نہیں آتی کچھ بھی کیا لکھوں-

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 6 اعشاریہ 5 ملین یعنی 65 لاکھ فالوورز ہیں۔

جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 2 ملین یعنی 62 لاکھ فالوورز ہیں اور تیسرے نمبر پر خبرو اور پُرکشش اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ ایک ملین یعنی 61 لاکھ فالوورز ہیں۔

Shares: