پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین جلسہ کی اجازت نہ دیے جانے پر سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے.
مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا
میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟#MandiBahauddin pic.twitter.com/FdMQY8NXuR— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 7, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟ کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟ عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائداعظم گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایسا سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا جارہا ہے. دوسری طرف مریم نواز نے کہا ہےکہ وہ ہر صورت منڈی بہاؤالدین پہنچیں گی اور جلسہ سے خطاب کریں گی.