باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسامہ بن لادن کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہید قرار دیئے جانے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی وزیراعظم کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اسامہ کو شہید قرار دینے پر وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران بن لادن ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے،جس میں صارفین کی جانب سے ایک جانب وزیراعظم پر کڑی تنقید کی گئی ہے، دوسری جانب کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حق میں بات کر رہے ہیں.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی پیچھے نہیں رہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قومی اسمبلی میں اسامہ بن لادن کو شہید کہنا ان کی طرف سے پرتشدد انتہا پسندی کو راضی کرنے کی تاریخ کا تسلسل ہے۔عمران خان کے دور حکومت میں ہی اے پی ایس پر حملے میں ملوث افراد ‘فرار’ ہوگئے اور ڈینیئل پرل کے قتل میں ملوث افراد کو ریلیف ملا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کے ایک شخص جس کی وجہ سے ملک کا امن اور نسلیں تباہ ہو گئیں، اس شخص کو وقت کے وزیراعظم نے قوم اور دنیا کے سامنے ہیرو بنا کر پیش کیا۔ یاد رکھنا اسامہ بن لادن وزیراعظم کا ہیرو ہو سکتا ہے لیکن اس ملک اور عوام کا نہیں۔ وہ پاکستان اور قوم کا مجرم تھا اور رہے گا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی وجہ سے ہمارا ملک آج تک دہشتگردی کا شکار ہے۔ وہ کارساز لیاقت باغ اور دیگر دہشت گردی کے حملوں میں ملوث رہے۔ اس کی وجہ سے ملک آج اس حالت میں ہے اور آپ اسمبلی کے فلور پر اسے ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ آپ آنے والی نسلوں کو دنیا کو کیا جواب دیں گے؟ افسوس۔

ٹویٹر پر عمران بن لادن کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا جس میں صارفین نے بڑی تعداد میں ٹویٹ کیں

ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر صرف دو قسم کے لوگ غلاظت بھونکتے ہیں،
1- مسلمان مخالف قوتیں
2- پاکستان مخالف قوتیں
جب یہ دو طبقے غلاظت بھونکنا شروع کردے تو سمجھ جائے کہ کپتان راہ راست پر ہیں۔۔۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر ارجنٹائن، کیوبا، بولیویا، گواٹیمالا اور میکسیکو میں سوشل ازم کے نام پر امریکہ اور اُس کے اتحادیوں سے لڑنے والا چے گویرا، ایک ہیرو ہے

تو پھر اسلام کے لیے عرب، افریقہ اور افغانستان میں امریکہ اتحادیوں سے لڑنے والا اسامہ بن لادن ہیرو کیوں نہیں ہو سکتا؟؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسامہ کے شہادت کو نہیں مانتا تو اصل میں وہ اسامہ کے خلاف نہیں جہاد کے خلاف ہیں

ایک اور صارف نے ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان جو کافروں کے ہاتھوں مر جائے آپ اسے شہید کیسے نہیں کہہ سکتے؟ آج علماء کیوں خاموش ہیں اس لیے کہ یہ بات عمران خان نے کہی ھے؟ خیرت کی بات یہ ھے کہ بھٹو شہید ھے لیکن اسامہ بن لادن کیوں نہیں ۔
یہ منہ اور امریکی چیلے

ایک اور صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا۔
(وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب) ۔
عمران خان صاحب نے مسلمانوں کی ایک بڑی اکثریت کی سوچ کی ترجمانی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ پرسخت وار کئیے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے غلطی کی اورآج پاکستان سے کہتا ہے کہ ہماری مدد کریں‌، امریکہ نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا،

Shares: