امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر  میں لگائی گئی پابندیاں ہٹا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کرے۔

جوبائیڈن نے شہریت اور رجسٹریشن کے متنازع قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائے،

جوبائیڈن کے پالیسی پیپر میں دیگر ممالک میں مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، بیان پر بھارتی امریکی گروپ کو آگ لگ گئی اور انہوں نے اس پر نظرثانی کی درخواست کی جس کا جوبائیڈن کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے انتخابی ریلی میں ٹرمپ پرتنقید کی ہے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اوباما دور کاہیلتھ کیئرایکٹ ختم کرنےکی سوچ ظالمانہ ہے،ٹرمپ انتظامیہ کوروناکےدنوں میں ہیلتھ کیئرسسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے،ٹرمپ چاہتےہیں ہم معیشت اورصحت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں،ٹرمپ نےاب بھی بحران کی بنیادی حقیقت کونہیں سمجھا ،ٹرمپ نہیں جانتےکہ معیشت ٹھیک کرنےکےلیےکوروناپرقابو پاناہوگا،

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی

دوسری جانب صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی آگئی ہے، ہیل ٹی وی چینل اور ہریس ایکس کمپنی کے مشترکہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صدر ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخابات میں شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں،گذشتہ مہینے ٹرمپ کو امریکی عوام میں 50 فیصد مقبولیت حاصل تھی جو اب کم ہوکر 44فیصد رہ گئی ہے۔

صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر ان کے مخالف امیدوار کو ڈبل فگر (10 فیصد) برتری حاصل ہوئی ہے۔ اے بی سی نیوز نے اس سے قبل مارچ میں سروے کرایا تھا جس میں 49 فیصد ووٹرز جوبائیڈن اور 47 فیصد ٹرمپ کے حامی تھے۔

سروے میں صدر ٹرمپ کیلئے ایک خوشخبری بھی سامنے آئی ہے ، ان کے ووٹرز انہیں دوبارہ صدر منتخب کرانے کیلئے زیادہ پرجوش ہیں۔ سروے میں ٹرمپ کے حامی 87 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ ووٹ ڈالنے ضرور جائیں گے جبکہ جوبائیڈن کے صرف 68 فیصد حامی انہیں ووٹ ڈالنے میں دلچسپی لیتے دکھائی دیے

Leave a reply