لاہور پولیس کی طرف سےدوران سروس شہید اور وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں چیک تقسیم
باغی ٹی وی : سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش، دوران سروس شہید اور وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں چیکس تقسیم کئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے چیک تقسیم کئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے شہید ساجد نصیر کی بیوہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ مالیت کا چیک دیا، شہید کانسٹیبل سرور بیگ کی بیوہ کو 10 لاکھ مالیت کا چیک دیا گیا، دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں طالب، جاوید، امجد، زاہد اصغر کی فیملیز کو 19’19 لاکھ مالیت کے چیک دئیے گئے، لاہور پولیس کی طرف سے مجموعی طور 19 فیملیز کو 04 کروڑ 77 لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ دوران سروس شہید اور وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز سے ہمارا مضبوط رشتہ قائم ہے، شہداء پولیس ہمارا مان، قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اس حوالے سے ایس ایس پی ایڈمن لاہور لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کےلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں،








