اب فرانس نے بھی ایران کودھمکی دے دی

0
55

فرانس کے صدر ایمانوئل نے بھی ایران کو خبر دار کر دیا کہ اگر اس نے مقررہ مقدار سے زیادہ یورینیم کو افزودہ کیا تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری ایران پر ہو گی.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر عمانوئل ماکروں اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ایک گھنٹے سے زاید ٹیلیفونک بات چیت رہی جس پر فرانسیسی صدر نے ذور دیا گیا کہ 15 جولائی کو جوہری معاہدے میں‌ شامل تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے حالات سازگار بنانے کے لئے اقدامات کریں۔‘‘

فرانسیسی صدر ماکروں‌ نے کہا کہ وہ ایرانی قیادت اور جوہری معاہدے میں شامل دیگر ملکوں‌ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کسی کی طرف سے جارحیت کا حامی نہیں۔

ایرانی حکومت کےایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ حکومت اتوار [آج] یورینیم کی افزدوگی کی مقدار پانچ فی صد تک بڑھانے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کی خبر کے مطابق تہران انتظامیہ نے 3٫67 فیصد تک افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

Leave a reply