فیصل آباد کے سابق ایس ایچ او فرخ واحید نے ایک ویڈیو پیغام میںرانا ثناءاللہ پر سنگین الزام لگا دے جس میںکہا گیا کہ وہ پولیس سے اپنےسیاسی مخالفین کو قتل کرواتا رہا ہے، چیف جسٹس مجھے اور میری فیملی کو مکمل تحفظ دیں تو میں اس کےدیگر جرائم بھی ثبوت اور دلائل کے ساتھ عیاں کروں گا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں رانا ثناءاللہ کے بارے میں محکمہ پولیس میںایس ایچ او کےعہدے پر رہنے والے فرخ وحید نے کئ انکشافات کر دیے.فیصل آباد کے مختلف تھانوں میںڈیوٹی سرانجام دینے والے ایس ایچ او نے رانا ثناء اللہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ اپنے ذاتی انتقام اور سیاسی مقاصد کے لیے بے گناہ لوگوںکو قتل کرواتا رہا.فرخ وحید کے مطابق اس کے پاس ان الزامات کےٹھوس شواہد اور ثبوت بھی موجود ہیں.
فرخ وحید کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ ایک سفاک اور ظالم شخص ہے اس نے مجھ سے بھی کچھ ایسے کام کراوئے جس کا مجھے بعد میں علم ہوا.فرح وحید کے مطابق رانا ثناءاللہ نے انہیں بھی نوید کمانڈو کے ذریعے قتل کرانے کی کوشش کی اور نوید کمانڈو اس بات کا اعتراف نوید کمانڈو انسداد دہشت گردی کی عدالت میںبھی کرچکا ہے.
2 جنوری2015 کو اپنے دیرینہ ساتھی علی اصغر عرف مولا گجر کو نوید کمانڈو کے ذریعے قتل کرایا اور جس کا اعتراف نوید کمانڈو انسداد دہشت گردی میں بھی کر چکا ہے.یہ شخص ماڈل ٹاؤن میںبھی 14 بے گناہ شہریوں کو شہید کروا چکا ہے
فرخ وحید کا کہنا ہے کہ میںجنوری 2015ء سے بیرون ملک اپنی جان بچا کر بیٹھا ہوں. اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ واپس آکر رانا ثناءاللہ کے تمام جرائم کو بے نقاب کروں.فرخ وحید کا کہنا تھا کہ میری فیملی کو اس سے اور کے لوگوں سے شدید خطرہ ہے میںچیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوںکہ مجھے تحفظ دیا جائے تا کہ میں وطن واپس آکر رانا ثنا ء اللہ کے تمام جرائم سے پردہ چاک کر سکوں اور ایک ظالم شخص کو اس کے جرائم کی سزا مل سکے.