کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔

باغی ٹی وی : کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف 2 کروڑ ڈالر کا ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا 26 سالہ گلوکار پر 20 جون کو سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر دو خواتین نے جنسی ہراسانی اور استحصال کے الزامات لگائے تھے، جسٹن بیبر کے خلاف ایک سوشل میڈیا اسٹار نے بھی ٹوئٹر پر جنسی استحصال اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

دونوں خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور ریپ الزامات کے بعد جسٹن بیبر نے 22 جون کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں الزامات کو مسترد کیا۔

جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا سٹار کاڈی اور ایک اور خاتون کے الزامات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ خواتین کے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ایسا حقیقت میں ہونا ممکن نہیں۔


جسٹن بیبر نے لکھا کہ جنسی استحصال کے ہر دعوے کو بہت سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے اور اسی وجہ سے میرے جواب کی ضرورت تھی۔ تاہم یہ کہانی حقیقت میں ناممکن ہے اور اسی وجہ سے میں ٹویٹر اور حکام کے ساتھ مل کر قانونی کارروائی کرنے کی کوشش کروں گا۔

جسٹن بیبر پر الزام لگانے والی پہلی خاتون نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردئیے اور گلوکار نے ان کے الزامات کو من گھڑت کہانی قرار دیا


جسٹن بیبر نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں واضح کیا کہ جس دن کا ذکر خاتون کر رہی ہیں، اس دن وہ مذکورہ ہوٹل میں تھے ہی نہیں وہ اور سیلینا آسٹن میں تھے اور دونوں اکٹھے تھے انہوں نے اس حوالے سے کچھ ثبوتوں کے اسکرین شاٹس بھی پیش کیے-

Shares: