لاہور:خان صاحب گھر جائیں ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام پھٹ پڑے، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے شہریوں کی طرف سے حکومت اوروزیراعظم عمرانخان سے بہت زیادہ شکووں کا اظہارکیا گیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جب عوام کی رائے لی گئی تو سخت عوامی ردعمل سامنے آیا ، اکثرشہریوں کا کہنا تھا کہ اس بات پراتفاق ہے کہ وزیراعظم ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن ان سے مافیا کنٹرول نہیں ہورہا
ایک شہری کا کہنا تھا کہ جب سستا تھا تواس وقت ویسے نہیں ملتا تھا اب ویسے ہی مہنگا ہوگیا ہے ، ایک شہری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب ہیں محنت مزدوری کرتے ہیں اپنا گھروالوں کا پیٹ پالنا مشکل ہے اوپرسے حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا ہے ، کدھرجائیں
اکثرشہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بزات خود اچھے ہیں لیکن اس وقت ایک مافیا حکومت میں اورحکومت کے مخالفین میں کام نہیں کرنے دے رہے ،اس سے بہترہےکہ عمران خان حکومت ہی چھوڑ دیں








