پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی، اگلے ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کردی جائے گی
باغی ٹی وی : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے اور اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ۔
باغی ٹی و ی رپورٹ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ۔یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیار کے مطابق ہیں۔
More power to you Mr. Minister !! #MadeInPakistan pic.twitter.com/AW6TtxvtoU
— Manoj Kumar Panjwani (@manoj_panjwani) June 28, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔
ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 72 ہزار 880 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 76 ہزار 318، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، آزادکشمیر میں 1,003 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 656 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار تینتس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔







