خاتون پر تشدد کے الزامات پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو معطل کر دیا
باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کے الزامات پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو معطل کر دیا . معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی ۔ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم احمد اور ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد شامل ہیں
کمیٹی 2 دن میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔صبا نامی خاتون نے ایس ایچ او انجم ضیا پر تشدد کے الزامات لگائے ہیں۔




واضح رہے کہ اوکاڑہ پولیس کے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا رات بھر تھانہ کی رہائش گاہ پر شراب پی کر برہنہ کر کے رسے سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور (ص)نامی لڑکی کے منہ پر زبردستی ولایتی شراب بھی چھڑکتا رہا لڑکی کے بازوؤں پر دانتوں سے جگہ جگہ کاٹتا رہا لڑکی کا سر تین جگہ سے زخمی کرنے کے بعد کہنے لگا مجھے انکاری کیا ھے ایک ایس ایچ او کو انکاری کیا ھے ابھی شادی کرو گی یا نہیں تیرے باپ کو بھی اٹھا لاتا ھوں انکاری پر تھانے کے لمبے چھتر سے ساری رات مار پیٹ کرتا ھے(ص) نامی لڑکی کی چیخ وپکار سے نہ تو زمین پھٹی اور نہ آسمان گرا نہ ہی کھانے پکانے والا کک آیا اور نہ ہی پرائیویٹ ڈرائیور حالانکہ یہ دونوں پرائیویٹ ملازم بھی اسی تھانہ کی رہائش پر موجود تھے جو چیخو پکار سن کر رفو چکر ھو گئے








