عارفوالا(حافظ خالدامین)
اسسٹنٹ کمشنرعلیزہ ریحان اتوار کے روز بھی ان ایکشن۔

کلین اینڈ گرین پنجاب ویژن پر عملدرامد کے لئے شہر کے پسماندہ علاقوں جوئیہ کالونی۔ بھٹہ نمبر 2 ریسکیو 1122 آفس سے ملحقہ علاقوں میں شدید گرمی میں صفائی مہم کی خود نگرانی کی۔

برسوں سے نظر انداز کئے جانے والے علاقے اب شہر کے صاف ستھرے بنیادی سہولتوں سے آراستہ علاقوں میں شمار ہوں گے مگر اسںکے لئے عوامی تعاون بھی درکار ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر۔

کرونا ایس او پیز کے مطابق انسانی فضلہ اور گندگی کے ڈھیر بھی وائرس کو پھیلاتے ہیں اور اب ایس او پیز کے اس سیکشن کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی کوتاہی برداشت کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر۔

اس موقع پر آفس سپرٹنڈنٹ شیخ عمران۔ انچارج شعبہ صفائی تنویر اختر۔ سینٹری انسپکٹر شیخ جمال اور بلدیہ کا دیگر عملہ موجود تھا۔

Shares: