وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی نے مستعفی ہونے سے ایک رات پہلے دئیے گئے عشائیے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا "میں کہیں نہیں جا رہا”
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، معروف صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی نے مستعفی ہونے سے ایک رات پہلے دئیے گئے عشائیے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا "میں کہیں نہیں جا رہا”واضح رہے کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ چند دن کی مہمان ہے پارٹی کے اندر ناراضگیاں ہیں ، اتحادی بھی ناراض ہیں.
ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن روز حکومت ختم ہونے کے بیانات دے رہی ہے، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپنی مدت پوری کرے گی۔
وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی نے مستعفی ہونے سے ایک رات پہلے دئیے گئے عشائیے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا "میں کہیں نہیں جا رہا"
— Umar Cheema (@UmarCheema1) June 28, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ہے جو تیس سال حکومت کر چکی۔ اس ملک کو صرف اور صرف تحریک انصاف ہی بدل سکتی ہے۔ مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائے گا۔ یہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے کر آئے، ان سے کیسے ہاتھ ملاؤں؟ بہت پہلے بتایا دیا تھا کہ مشکل وقت آئے گا، تو یہ سب اکٹھے ہوں گے۔ یہ عوام کے مفاد میں نہیں، اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، مشکل ترین حالات میں مجبوراً مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور سب سے الگ الگ ملاقات کی جس میں ان کے تحفظات اور مسائل سنے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر معاشی اہداف، مشکلات اور کورونا کی صورتحال میں ملک کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عشائیے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، سب متحد ہیں۔ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے، اس میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود حکومت نے ملکی معیشت مستحکم کرنے پر بھرپور توجہ دی۔