باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں معروف بیکری کیکس اینڈ بیکس کو سیل کر دیا گیا

اے سی سٹی تبریز مری کا کہنا تھا کہ تین ملازمین نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اس وجہ سے بیکری کو سیل کیا گیا، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہین کی جائے گی، ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے

کیکس اینڈ بیکس چوبرجی کے منیجر کا کہنا تھا کہ گاہک آیا اور گارڈ نے اسے ماسک کا کہا لیکن وہ اندر آ گیا، کسٹمر کے ساتھ زبردستی کس طرح کریں، ہم نے سب نے ماسک پہن رکھے ہیں،اے سی صاحب آئے اور انہوں نے برانچ سیل کر دی

واضح رہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور بھر میں کاروائیاں جاری ہیں،مارکیٹوًں، دکانوں میں ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں ماہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالہ سے آپریشن میں 141263دکانوں کی انسپکشن کی گئی ، خلاف ورزی پر16923 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

Shares: