حکومت نے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا

0
45

حکومت نے ملک بھر کی تمام یونيورسٹياں کھولنے کا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی : حکومت نے عید الاضحی کے بعد 3 اگست 2020 سے پہلے مرحلے میں ملک بھر کی تمام یونيورسٹياں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے.اسکے بعد حالات دیکھ کر ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے 15 جولائی سے جامعات دوبارہ کھولنے پر غور شروع کردیا، اس بارے میں حکومت نے ایچ ای سی کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ 15 جولائی کو انسٹی ٹیوٹ کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کے سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کو بورڈ میں لے اور باہمی فیصلے کے ساتھ پالیسی بنائے۔ اس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ملکی جامعات کے وائس چانسلرز سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اصولی فیصلہ کیا کہ جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی، ایچ ای سی جامعات سے مل کر اپنی پالیسی خود بنائے گی، اجلاس کے دوران چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات سے سفارشات طلب کرلیں، ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولی جائیں گی، ذرائع نے بتایا ہے کہ جامعات میں تدریسی عمل عید کے بعد بحال ہو گا تاہم 15 جولائی کے بعد کیمپس عملی طور پر کھول دئیے جائیں گے جس کے بعد حفاظتی اقدامات،کورونا سے بچاو کے لیے ڈس انفکیشن اسپرے سمیت دیگر انتظامات کیے جائیں گے۔

15 جولائی سے ٹیسٹنگ ڈرل کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا سکے گا تاہم باقاعدہ کلاسز کا آغاز عید کے بعد 3 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply