مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور زمانہ تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کے بعد اب ایک اور کردار گوکچہ خاتون (برکو کیراٹیلی) کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی نہ صرف ڈرامے کہانی بلکہ کرداروں نے بھی پاکستانیوں کواپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ان میں 30 سالہ تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کا نام بھی شامل ہے-

30 سالہ تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ کے نام سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ معصوم، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے کی وجہ سے سب ہی پسندیدہ اداکارہ بننے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

ارطغرل غازی میں گوکچے (برکو کیراٹیلی ) مرکزی کرادار ارتغرل سے بے حد محبت کرتی ہے ۔

ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی مداحوں نے ہر کردار کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کر دیا ہے اور تُرک اداکاروں کی تعریفیں تو کبھی اُن کی نجی زندگی پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

اداکارہ برکو کیراٹیلی کی جانب سے 2019 میں اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ مغربی لباس پہنے ہوئے پول میں سوئمنگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں ۔

برکو کیراٹیلی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور مداح سخت ناراض نظر آ رہے ہیں-

واضح رہے کہ اس سے قبل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک کو بھی مغربی لباس زیب تن کیے جانے پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

عائشہ خان کے مطابق ارطغرل سیریز کا سب سے بہترین کردار کونسا ہے

 

’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گوکچہ حاتون‘‘ اور ’’اکوزحاتون‘‘ کون ہیں؟

 

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ تنقید کی زد میں

Shares: