ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز

0
36

ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز
باغی ٹی ٹی وی : ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں Quick Respone کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز ہو گیا جس کا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مشقوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن محبوب رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر و دیگر افسران کی شرکت۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی کوئک ریسپانس ٹیمیں ملک دشمن عناصر کی مذموم کاروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے آپریشنل سٹرٹیجی کی تربیت حاصل کریں گی۔مشقوں میں سپیشل ایلیٹ ٹیموں کی گاڑیوں،بکتر بند گاڑی ایمرجنسی ٹرکوں اور دیگر لاجسٹک نے حصہ لے رہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ایلیٹ ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے بارے ہدایات دیں۔

مشقوں کے افتتاحی سیشن سے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ایلیٹ ٹیموں کے دستوں سے خطاب کیا۔

Leave a reply