اینٹی کرپشن سرگودھا پٹرول پمپ مافیا کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں

پٹرول مافیا ہو یا کوئی اور حکومتی احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئے ہر مافیا کا پیچھا کریں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے ڈی او انڈسٹریز کے ہمراء سرگودھا بھلوال روڈ اور معظم روڈ پر پٹرول پمپ کا اچانک دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پٹرول پمپ مشینوں کی مقدار اور معیار کا معائنہ کیا اور سرکاری ریٹ چیک کیے اس دوران پٹرول پمپ مشینوں کی مقدار اور معیار میں کمی بیشی ثابت ہو نے پر سیف الملوک پٹرول پمپ اور سی این جی سرگودھا , وسنال پٹرولیم , بسم اللہ پٹرولیم , آدم فلنگ سٹیشن اورعمیر پٹرولیم معظم آباد کو موقع پر سیل کر دیا گیا ہےاور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئ ہے اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نےبتایا کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان کی ہدایات پر پٹرول مافیا کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے جو جاری رہیں گی ایسی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہےاور پٹرول پمپ پر سرکاری ریٹ کی مطابق پٹرول کے معیار اور مقدار کو یقینی بنایا جائے گا اور پمپوں کو مکمل قانون کے دائرے میں لائیں گے

Shares: